Showing posts with label بواسیر. Show all posts
Showing posts with label بواسیر. Show all posts

Thursday, January 6, 2011

بواسیر اور قبض سے نجات پانے والے

حسب وعدہ میں اس مرض کے علاج اور حفاظتی تدابیر کو لیکر آپ کی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔ مرض پر قابو پانے کے سلسلے میں سادہ غذا‘ بدن کی مالش‘ غسل‘ دائمی ورزش (پیدل چلنا) ہضم کی اصلاح ‘کھانے کے ساتھ پانی یا سوفٹ ڈرنکس سے پرہیز‘ بازاری مصالحے جو بریانی یا قورمہ میں استعمال ہوتے ہیں کا استعمال بند‘ معمولی چارپائی یا بید کی کرسی۔ گاڑی کے استعمال کے وقت بید کی بنی ہوئی ٹیک۔ ایلومینیم کے برتنوں میں کھانا پکانا۔ ایلومینیم کے برتن میں کھانا پکانے سے انسان میں قبض شدید پیدا ہوتی ہے‘ یہ کھانا جسم میں شدید عوارض پیدا کرتا ہے۔ ہندو گھرانوں میں کھانا ایک تھالی میں چھوٹی کٹوری میں سالن ہوتا ہے۔ عموماً ایک چھوٹی چپاتی ہوتی ہے‘ بندہ پاکستان میں کئی ہندوﺅں کے گھر گیا مشاہدہ کیامثلاً چار ڈاکٹروں کی فیملی اکٹھی رہتی تھیں ۔ کل آٹھ افراد اور کھانے میں 9 چپاتی اور ایک لوہے کی کڑھائی میں آدھ پاﺅ بھنڈی کا سالن‘ یہ تھا کل آٹھ افراد کا کھانا جبکہ ہمارے یہ ایک آدمی کا کھانا، بھی کم ہے ۔ ہندو ایک لسوڑہ سے پوری چپاتی کھا لیتا ہے جبکہ ہمارے ہاں ایک نوالا ایک لسوڑے کا ہوتا ہے۔ دھتر وئید ہندوﺅں میں مشہور سنیاسی تھا اس نے کہا ہے ۔
سونٹھ سہاگہ کالا لون ہنگ بھی ڈالو اس بھون
چار باﺅ چوراسی سول کہئے دھتر رہے نہ مول
دفتر وئید کی تشخیص تھی کہ جسم میں چار قسم کی گیس ہوتی ہے اور 84 قسم کے درد ہوتے ہیں۔ ان سب کےلئے سونٹھ سہاگہ کالا نمک اور بھنی ہوئی ہنگ چاروں ہموزن لے کر لیموںکے رس میں بھگو کر خشک کر لیں ہر کھانے کے آدھ گھنٹہ بعد 3 ماشہ استعمال کرنے سے گیس اور درد ختم ہو جائیگا۔ کارخانہ قدرت میں اللہ تعالیٰ نے کچھ چیزوں میں فائدہ اور نقصان اکٹھا رکھا ہے۔ جیسے بڑی آنت میں خرابی سے قبض ‘بڑھاپا ‘ بواسیر وغیرہ جیسے امراض جلد میں پیدا ہو جاتے ہیں دو چیزوں ” کوا“ اور ”کچھوہ“ میں یہ آنت سرے سے موجود ہی نہیں ہوتی اس لئے ان میں یہ بیماریاں بھی نہیں ہوتیں۔ فعل ہضم میں قدرت نے منہ سے لے کر معدہ تک کئی قسم کے غدود پیدا کئے ہیں۔ کھانا چبا کر کھانے سے منہ سے مختلف قسم کی رطوبت شامل ہونی شروع ہو جاتی ہے معدہ میں ترش اور کھاری دو طرح کی رطوبت پیدا ہوتی ہے۔ جب تک ان کی پیدائش ایک خاص نسبت تک رہتی ہے ‘ ہضم کی حالت اچھی رہتی ہے لیکن ایک اگر ان میں سے کسی رطوبت کی پیدائش کم یا زیادہ ہو جائے تو ہضم خراب ہو جاتا ہے اگر ترشی زیادہ ہو تو پیٹ میں گیس‘ قراقر کی تکلیف رہتی ہے ‘ سینہ جلتا ہے جسے عام طور پر کلیجہ جلنا کہتے ہیں۔ کھٹی ڈکاریں آتی ہیں‘ قبض ہو جاتا ہے ‘ اگر کھاری رطوبت زیادہ ہو جائے تو عموماً پیاس زیادہ لگتی ہے۔ بھوک مر جاتی ہے۔ کبھی دست لگتے ہیں۔ آنتوں میں کمزوری واقع ہو جاتی ہے۔
بادی بواسیر کے مریض کو کچا پیاز سلاد کے طور پر نہیں کھانا چاہیے۔ قبض نہیں ہونی چاہیے ‘ جہاں تک ہو سکے کھانے میں سادگی ہو یعنی مرچیں ‘ کھٹائی اور گرم مصالحے کم سے کم ہوں ‘ مریض کے لئے سبزی کی ترکاری گوشت سے بہت بہتر ہے۔ ثقیل غذائیں گائے‘ بھینس کا گوشت‘ بینگن‘ پیاز‘ لہسن‘ مسور کی دال ‘ چھوہارہ‘ اچار ‘ چٹنی ‘ کباب‘ شراب ‘بھنڈی‘ زیادہ ترش زیادہ شیریں اشیائ‘ سرکہ‘ بازاری مصالحے کھانے سے پرہیز کریں۔ اسپغول‘ روغن بادام‘ ثابت اسپغول (اسے چبانا نہیں نہ ہی کوٹنا ہے چبانے اور کوٹنے سے زہریلا ہو جاتا ہے) سناءمکی اور ایلوے سے بچنا چاہیے۔ ناف‘ ناک ‘ مقعد پر تیل لگائیں‘ مریا ہلیلہ کھاتے وقت دھو کر استعمال کریں تاکہ زیادہ چینی نقصان نہ کرے۔ جوارش کمونی‘ حب مقل‘ معجو ن مقل‘ جوارش خبث الحدید‘ معجون دبیدور‘ کاسر ریاح ادویات کا استعمال‘ ہضم کی اصلاح کی جائے۔ تخم جرجیر (تارہ میرا) صبح و شام ایک ماشہ پانی سے استعمال کرنے سے بھی بہت فائدہ ہوتا ہے یا یہ نسخہ میں مفید پڑتا ہے۔ پیپل‘ سیاہ مرچ‘ سفید مرچ‘ سیاہ زیرہ‘ سیاہ نمک‘ رائی‘ ہالوں‘ تخم مولی‘ ہیرا ہینگ نوشادر‘ کلونجی سب کو ایک تولہ پیس کر شربت عناب (ہر کوئی قوام نہیں بنا سکتا یہ ایک فن ہے) میں کر رکھ لیں ہر کھانے کے بعد آدھ چمچ چائے والا استعمال کریں۔ لذیذ اور مفید ہے۔ رات کو قبض کیلئے تخم اسپغول ثابت استعمال کریں یا آدھ تولہ تخم بالنگاہ ایک پاﺅ گرم دودھ سے استعمال کریں یہ ریاح کو جذب کرتا ہے‘قبض بھی نہیں رہتی۔ کاسر ریاح ادویات‘ ہاضمہ کی ادویات ‘ قبض کی ادویات اکٹھی پڑتی ہیں۔

Sunday, January 2, 2011

نبوی صلی اللہ علیہ وسلم راز ! صرف دکھی مریضوں کے لیے

بندہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم شریف میں با ب عمر رضی اللہ عنہ بن خطا ب کے پاس دنیا کی عظیم روحانی اور دینی شخصیت کیساتھ بیٹھا تھا ۔ مختلف موضوعات پر گفتگو ہو رہی تھی تو تذکرہ انجیر کا ہوا۔فرمانے لگے کہ اللہ تعالیٰ نے کیکر اور شیشم کے درخت کی قسم نہیں کھائی بلکہ قرآن میں پوری سور ت کا نام خود انجیر ہے یعنی سورئہ التین ہے اور پھر اس سورئہ میں اللہ تعالیٰ نے انجیر کی قسم کھائی ہے ۔ آخر اس میں اتنی افا دیت ہے تو اللہ تعالیٰ نے خود اس کی قسم اٹھائی ہے۔ آخر کیو ں قرآن جیسی مقدس کتا ب میں اگر اس کا تذکرہ آیاہے آخر کچھ ہے تو اللہ تعالیٰ نے پہلے اس انجیر کی قسم اور پھر زیتون کی قسم اٹھائی ہے ۔ آئیے آج آپ کو ایک عظیم تحقیق کی طر ف متوجہ کر تے ہیں جو نہ صرف تحقیق ہے بلکہ صدیو ں سے آزمو دہ ایک لا جواب نسخہ اور تجر بہ ہے ۔ ایک صاحب میرے پا س آئے ، کہنے لگے عرصہ دراز سے ماہنامہ عبقری اور آپ کی کتابوں کا قاری ہوں۔ آپ نے ہر ورق میں بخل شکنی کی ہے۔ کوئی عمل اور نسخہ نہیں چھپا یا ۔ میرے پاس ایک لا جو اب نسخہ ہے جو میں مندرجہ ذیل امراض میں نہایت بھروسہ سے استعمال کرا تا ہو ں۔ پھر ان امراض کا تذکر ہ اور ان سے متعلق واقعات بیان کیے ۔ پھر بندہ نے بھی اس نسخہ کو آزمایا ۔ اب تمام وا قعات اور تجر بات آپ کی خدمت میں پیش کر تا ہو ں اور آپ سے بھی درخوا ست کر تا ہو ں کہ آپ بھی اپنے طبی اور روحانی تجر بات ضرور ارسال کریں اور مستقل کریں تا کہ آپ کے افادات سے مخلو ق خدا کو بھی نفع پہنچے ۔ ایک صاحب یو رک ایسڈ کی بیماری آخری حالت میں مبتلا تھے انہو ں نے یہ فارمولا چند ہفتے استعمال کیا اور اتنے لا جو اب رزلٹ ملے کہ گمان سے بالا تر تھے۔ کہنے لگے کہ ہزاروں روپے تو ٹیسٹوں پر خر چ کیے اور ہزاروں کی ادویا ت مسلسل کھا رہا ہوں لیکن افا قہ نام کی چیز میر ے قریب نہیں آتی۔ جب سے یہ نسخہ کھا نا شروع کیا تو یو رک ایسڈ کی رپورٹ ایسی نا رمل ہوئی کہ خود میرا سر جن، ڈاکٹر اور فزیشن دوست حیران ہیں۔ پھر میں نے یہی نسخہ اپنے ان ڈاکٹردوستوں کو دیا انہو ں نے خود تو مریضو ں کو لکھ کر نہیں دیا کہ ان کی شان کے خلا ف تھا مگر وہ اس نسخے کی مکمل ترکیب اور استعمال کی فو ٹو کاپی ہر مریض کو دیتے ۔ یقین جا نئے اگر ان سے اس نبوی صلی اللہ علیہ وسلم شفا کا رزلٹ لیا جائے تو آپ کے لیے انو کھا تجر بہ ہو گا ۔ایک صاحب بواسیر کے دیرینہ مسئلے میں مبتلا تھے۔ کچھ ادویا ت اور پرہیز سے کام چل جاتا پھر ویسے ہی خون نکلتا ۔ جلن ، تکلیف اور طبیعت میں بے چینی ہو جا تی تھی ۔ انہیں یہی دوائی استعمال کرائی ۔اب وہ خود بواسیر کے معالج ہیں اور لوگوں کو یہی دوااور نسخہ لکھ لکھ کر دے رہے ہیں اورمریض تندرست ہو رہے ہیں ۔ بواسیر کسی بھی قسم کی ہو چاہے پرانی ہو یا نئی ہو ،خاندانی ہو یا زخم بن گئے ہوں، ان سب امراض کے لیے لا جوا ب تحفہ ہے ۔ کسی ایک نے نہیں بے شمار نے آزما یا اور نہا یت مفید پایا ۔ نا ک کی بڑھی ہوئی ہڈی، دائمی نزلہ ، چھینکیں بلکہ چھینکوں کا طو فا ن ، فلو اور زکام جو کسی بھی دوائی سے درست نہ ہو رہا ہو ۔ اس نسخے سے بالکل تندرست ہو جا تا ہے ۔ کئی بار آپریشن کروانے والوں کو پھر ناک کا مسئلہ شروع ہو جا تاہے ۔ چھینکیں ہیں کہ رکنے کا نام نہیں لیتیں ۔ نزلہ ، زکام اپنے عرو ج پر ہو ۔ اسلام آباد کی پو لن الرجی ہو یا کسی کو ڈسٹ الرجی ہو، ان سب کے لیے یہ ایک قدرتی عطیہ ہے ۔ قدر دان ہی قدر کرینگے ۔ کانو ں کے مسائل کے لیے تو خود اپنی ذات کا آزمو دہ ہے ۔ ہو ایہ کہ سالہا سال سے گھنٹو ں مو بائل اور بلیو ٹوتھ کے استعمال سے میرے کا نو ں میں سخت خارش ، تکلیف ، ٹیس اور درد شروع ہو گئی ۔ پہلے تو کم محسو س ہوا پھر احساس ہو اکہ یہ سب کچھ اس موبائل کی کرامت ہے ۔ لہٰذا اس کا استعمال چھوڑ دیا ۔ قارئین یقین جانئے، کسی دن مو بائل فون کھلا رہ گیا اور میں کالیں نہ سن سکا تو تقریباً 800 تک مس کالیں تھیں ۔ میں نے خود یہی نسخہ مسلسل استعمال کیا۔ آہستہ آہستہ مرض ختم ہونا شروع ہوا۔ ایسے مریض جو کان بہنے ، کان کے نا سور اور زخم میں عرصہ دراز سے مبتلا ہوں ، انہیں یہ نسخہ ضرور استعمال کرنا چاہیے۔ حتیٰ کہ کانو ں کے بہرے پن کا یہ آزمو دہ فقیری لنگر ہے۔ اسی طر ح گلے کا مرض ہو، آوا ز بیٹھ جائے یا آواز ختم ہو جائے ، ٹانسلز، گلے کا ورم، گلے کے غدود ان سب کے لیے ایک لاجواب چیز ہے ۔ ایک خاتون نے لکھا کہ میں اپنے تمام بچوں کے گلے کی خرابی سے مسلسل پریشان تھی۔ کسی بھی دوائی سے فائدہ نہ ہوا لیکن جب سے اس نسخہ کا استعمال شروع کیا ہے، اس دن سے واقعی میرے بچوں کی انٹی بائیوٹک ادویات ختم ہوئیں۔کہتے ہیں کہ دمہ دم کے ساتھ ہے لیکن اس خدائی شفا نے یہ سب کچھ غلط ثابت کر دیا کہ دمہ دم کے ساتھ نہیں بلکہ دمہ قابل علاج ہے۔ جس کے سینے میں جکڑن ہو، پسینہ بندھا ہوا ہو ،بلغم حتیٰ کہ الرجی کا دمہ اور الرجی کی کھانسی ہو ان سب کے لئے یہ ایک نعمت عظمیٰ ہے۔ کتنے لوگ ایسے ملے جو یہ بات کہتے تھے کہ ہم ادویات اور انہیلر استعمال کر کے تھک گئے ہیں۔ جب انہوں نے یہ نسخہ مسلسل استعمال کیا تو انہیں آرام بلکہ مکمل شفایابی نصیب ہوئی۔ آپ بھی آزمائیں لیکن جلدی نہ کیجئے گا۔ خود میرے پاس سینے کے ریشے بلغم اور الرجی کے تقریباً 300 سے زائد کیس جنہیں باقاعدہ یاد رکھا اور وہ تندرست ہوئے، ورنہ ایسے ہزاروں کیس ہیں۔ جلدی الرجی، جسم کا پھول یا سوج جانا، ڈھیلا پڑ جانا خارش اور دانے چاہے پیپ دانے ہوں یا سرخ ہوں یا خون والے ہوں ان سب کے لئے یہ آخری چیز ہے۔ ایک صاحب اپنے جسم سے نفرت کرتے تھے معلوم ہوا کہ کئی بار خودکشی کی ناکام کوشش کر چکے ہیں لیکن موت دور رہی۔ انہوں نے یہ دوائی استعمال کی اور بالکل صحت یاب ہو گئے۔ جلد نکھرگئی اور شفاف بن گئی۔
دائمی قبض ،گیس ،تبخیر کے مریض تو آنکھیں بند کر کے یہ تحفہ استعمال کریں۔ یہ نسخہ اس وقت بھی کام کرتا ہے جب تمام دوائیاں عارضی فائدے کے بعد اپنے دائمی فوائد کھو چکی ہوں اور مریض عاجز آگئے ہوں۔ سینے کی جلن، گیس تبخیر، پیٹ کا بڑھنا، خواتین میں سرنیوں اور رانوں کا موٹاپا ، دائمی قبض اور کھٹے ڈکار آتے ہوں اور کوئی چیز ہضم نہ ہوتی ہو۔ غذا جزوبدن نہ بنتی ہو ،جسم میں خون کی کمی ہو، ایسے تمام عوارضات میں یہ نسخہ نہایت بھروسے اور اعتماد سے استعمال کریں۔ اس کے اثرات دیکھ کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی۔ جب چہرہ ویران، داغ دھبے، چھائیاں اور کیل مہاسے جان نہ چھوڑرہے ہوں، وہاں یہ دوائی اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت، رحمت اور کرم کا درجہ رکھتی ہے۔

نوٹ
قارئین !ایک مختصر دوائی کے اتنے فائدے ہیں کہ شاید آپ شک میں پڑ جائیں لیکن آزمائیں ۔ ہاں اتنی بات ضرور ہے کہ جلدی نہ کیجئے گا ۔اعتماد اطمینان اور کچھ عرصہ تسلی سے ضرور استعمال کریں۔


ھوالشافی
انجیر 3دانے، سونف آدھا چمچ چائے والا ،سبز پودینہ دیسی ایک گٹھی، (پتے اور شاخ سمیت) پودینہ کی گٹھی اور انجیر ٹکڑے ٹکڑے کرکے 2کپ پانی میں بھگو دیں ۔صبح ابالیں جب ایک کپ باقی بچے تو اتار کر ٹھنڈا کر کے خوب مل چھان کر حسب ضرورت میٹھا ملائیں ورنہ ایسے ہی چسکی چسکی یا گھونٹ گھونٹ پئیں ۔ایسا دن میں 3سے 4بار استعمال کریں۔ چند ہفتے موسم گرما میں اسی طرح رات کو تیز ابلتے پانی میں بھگو دیں صبح خوب مل چھان کر میٹھا ملائیں، ایسے ہی پی لیں گرم نہ کریں۔