Sunday, January 2, 2011

ہری مرچ کھائیے ‘موٹاپا بھگائیے

ماہرین طب نے کہا ہے کہ ہری مرچوں کا استعمال جسم میں فالتو چربی کو پگھلا کر زائل کردیتا ہے۔ وزن کم کرنے کے لئے جسم کے میٹابولیزم نظام میں ہری مرچوں کو چبانے سے پیدا ہونے والی جلن اور اس کے نتیجے میں جسم کے اندر دوڑنے والی سنسناہٹ سے جنم لینے والی حرارت چربی کو پگھلاتی ہے ۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے طبی ماہرین کی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ ہری مرچوں کی تلخی برداشت نہیں کرسکتے وہ مرچوں کے ایک خاص جزو”کیپسکین“سے تیار شدہ گولیاں استعمال کرسکتے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ مرچوں کی حرارت کو مختلف جانور چربی پگھلانے کیلئے استعمال کرتے ہیں اور جنگلی سطح پر مرچوں کی نسل کے پودوں کو خاص طور پر اس وقت استعمال کرتے ہیں جب ان کے معدے زیادہ کھانے کی وجہ سے خراب ہوتے ہیں۔ ہزاروں سال پہلے انسان خوراک کو ہضم کرنے کیلئے مرچوں کو مختلف شکلوں میں استعمال کرتا چلا آرہا ہے ۔ماہرین نے ہر ی مرچ کو ایک پھل قرار دیا ہے اور خیال ظاہرکیاہے کہ ہری مرچ کے خاص جزو کو برقرار رکھتے ہوئے اس کی تلخی کو ختم کرنے کیلئے مرچ کی ایک نئی نسل تیار کی جاسکتی ہے جس سے موٹاپے کو کم کرنے کیلئے بطور پھل استعمال کیا جاسکتا ہے۔

No comments: